پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم پانچویں نمبر پر آگئی

پوائنٹس ٹیبل ‏ قومی ٹیم ‏ برمنگھم ‏ ‏92 نیوز قومی کرکٹ ٹیم ‏ نیوزی لینڈ ‏ سرفراز الیون ‏ سیمی فائنل ‏
۲۷ جون, ۲۰۱۹ ۹:۵۱ دن

برمنگھم ( 92 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی، سرفراز الیون کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہیں۔

پاکستان کے اگلے میچز افغانستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ شیڈول ہیں ، فائنل فور میں  جانے کیلئے  قومی ٹیم کو دونوں میچ  جیتنا لازمی ہے ، ساتھ ہی گرین شرٹس کو انگلینڈ کی کم از کم ایک شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔

انگلینڈ کے  بھارت اور نیوزی لینڈ کیخلاف  میچز باقی ہیں، سری لنکا  اور بنگلہ دیش بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں  لیکن ان کی بھی ایک ہی ہار سرفراز الیون  کی مہم آسان بنا دے گی۔

سرفراز الیون کیلئے 92 ورلڈ کپ جیسی صورتحال ہے۔

ورلڈ کپ 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نے  اپنے ساتویں میچ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو مات دی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز