شیخ رشید ایٹمی دھماکوں کے وقت ڈر کے ملک سے بھاگ گیا، رانا ثناء اللہ


rana sana ullah
30 مئی, 2020 5:55 شام

 فیصل آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید احمد کے بیان پر رد عمل دیتےہوئے کہا کہ پنڈی کے شیطان نے خوداعتراف کیا تھا کہ ایٹمی دھماکوں  کے وقت وہ ڈر کے ملک سے بھاگ گیا تھا۔

را نا  ثناء اللہ نے کہا کہ  میڈیا سے درخواست ہے کہ قوم کو وہ وڈیو کلپ دکھائیں جس میں راولپنڈی کے شیطان نے بھاگ جانے کا جرم قبول کیاتھا ، ہیں پٹاخہ پھوٹنے پر دُبَک کر جو گھر میں بیٹھ جاتا ہے وہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہا ہے ۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ  مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والے آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہا ہے، سو ریل حادثوں میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ قاتل شیخ رشید سے حساب مانگ رہے ہیں ،شیخ رشید آج اس کا ترجمان ہے جو اسے چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز