Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے بیشتر شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار

پنجاب کے بیشتر شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار
March 22, 2021

لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں گزشتہ روز سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش نے خوب رنگ جمایا۔ موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

نارووال میں ابرکرم سے پتہ پتہ نکھر گیا اور قدرت ہلکی چھینٹوں نے سماں باندھ دیا۔ کوٹ رادھا کشن میں کالے بادلوں کے ساتھ رم جھم ہوئی۔ بسیر پور میں بھی بارش ہوئی۔

پھالیہ اور گردونواح میں بھی گزشتہ روز سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم تو خوشگوار ہوا ہے لیکن گندم کی تیار فصل کیلئے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے۔ رینالہ خورد میں رات گئے بارش ہوئی تو کئی علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی اور شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔