Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات، میلاد کی محفلیں

پنجاب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات، میلاد کی محفلیں
November 20, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات، علمائے کرام اور مشائخ عظام نے آقا کریم کی شان بیان کی، کئی شہروں میں میلاد کی محفلیں، نعت خوانوں نے دل موہ لئے، سرگودھا یونیورسٹی میں اسلامی خطاطی نمائش کا اہتمام کیا گیا، لاہور، ننکانہ، سانگلہ ہل اور دیگر شہروں میں بھی تقاریب ہوئیں۔ نبی کریمﷺ کی عزت وناموس اہل اسلام کو اپنی جان سے بھی عزیز، لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکار دوعالم ﷺ کی شان بیان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب ، ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ ، تقریبات ، میلاد کی محفلیں ، 92 نیوز یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہفتہ شان رسالت ﷺ کی مناسبت سے اسلامی خطاطی نمائش کا اہتمام کیا گیا، شرکاء نے نمائش کو خوب پذیرائی بخشی۔ پنجاب ، ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ ، تقریبات ، میلاد کی محفلیں ، 92 نیوز لاہور انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں شان رحمت اللعالمین ﷺکے سلسلہ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں حضور ﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کئے گئے۔ پنجاب ، ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ ، تقریبات ، میلاد کی محفلیں ، 92 نیوز پاکپتن میں ہفتہ رحمت العالمین کے حوالے سے دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ رحیم یار خان میں انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کی جانب سے سیرت النبی کانفرنس ہوئی۔ پنجاب ، ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ ، تقریبات ، میلاد کی محفلیں ، 92 نیوز بہاول پور میں ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں کمشنر آفس بہاول پور سے فرید گیٹ تک ریلی نکالی گئی۔ پنجاب ، ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ ، تقریبات ، میلاد کی محفلیں ، 92 نیوز گوجرانوالہ میں ضلع کونسل ہال میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرودوارہ روہڑی سنگھ کے ہیڈ گرنتھی اورمسیحی پاسٹرز نے خصوصی شرکت کی۔

رابطہ کیجیے