پنجاب میں کورونا کے مزید 720 نئے کیسز، مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 506 ہوگئی

November 26, 2020
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے، ہلاکتیں 2 ہزار 923 ہوچکی ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 273 کیسز رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں 14 جبکہ فیصل آباد میں 21 کیس رپورٹ ہوئے۔
اِدھر ملتان میں 54، سرگودھا میں 48، جہلم 16 جبکہ سیالکوٹ میں 10 کیس سامنے آئے۔