Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں سینیٹ نشستوں پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اُمیدوار بلا مقابلہ منتخب

پنجاب میں سینیٹ نشستوں پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اُمیدوار بلا مقابلہ منتخب
February 25, 2021

لاہور (92 نیوز) سخت سیاسی حریف سینیٹ الیکشن میں ایک پیج پر آ گئے، پنجاب میں سینیٹ کی کل 11 نشستوں پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اُمیدوار تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق مشاہد اللہ کے بیٹے افنان اللہ بھی سینیٹر منتخب ہوگئے، سیف اللہ نیازی پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹر کامیاب ہوئے۔

ساجد میر،عرفان الحق صدیقی، اعجاز چودھری، عون عباس، کامل آغا بھی کامیاب جبکہ ‏اعظم نذیر تارڑ، بیرسٹر علی ظفر، ڈاکٹر زرقا اور سعدیہ عباسی بھی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔