Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں بھی کورونا ایس او پیز کے تحت عید الفطر کی نماز کے اجتماعات

پنجاب میں بھی کورونا ایس او پیز کے تحت عید الفطر کی نماز کے اجتماعات
May 13, 2021

لاہور (92 نیوز) ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کورونا ایس او پیز کے تحت عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے، نماز عید کے بعد ملکی سلامتی، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ کورونا وائرس سے چھٹکارے کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مؤذی وباء سے احتیاط کی اپیل کی۔

جامع مسجد داتا علی ہجویریؒ میں مفتی رمضان سیالوی نے عید کی نماز پڑھائی اور خصوصی دعائیں کیں، دیگر مساجد میں بھی کورونا ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اور ماسک کا استعمال کر کے نماز پرھی گئی۔

عید الفطر کے اجتماعات میں ملکی سلامتی اور مسلم امہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔