پنجاب میں ایک اور ننھی بچی زیادتی کے بعد قتل


پنجاب ، ننھی ، بچی ، زیادتی ، قتل
۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۴ دن

خوشاب (92 نیوز) پنجاب میں ایک اور ننھی بچی زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی۔ خوشاب میں 26 نومبر کو اغوا ہونے والی آٹھ سالہ بچی کی لاش درختوں کے جھنڈ سے ملی۔

بچی کا ڈی ایچ کیو اسپتال جوہر آباد میں لاش کا پوسٹمارٹم کیا گیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو قتل کرنے سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

8 سالہ صدف کو گلے کے بائیں جانب چاقو کے وار سے قتل کیا گیا۔ ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزموں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔

قبل ازیں گوجرانوالہ میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی تھی۔ نامعلوم ملزم نے بچی کو کھیتوں میں لے جا کر ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ ورثا کا کہنا تھا کہ 10 سالہ مہک گھر سے دودھ لینے نکلی لیکن واپس نہ آئی۔

نامعلوم ملزم بچی کو کھیتوں میں لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ورثا کا کہنا تھا تلاش کرنے پر بچی خون میں لت پت ملی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز