Friday, June 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی لیگی قائد نواز شریف نے تجویز مسترد کردی

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی لیگی قائد نواز شریف نے تجویز مسترد کردی
April 3, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی لیگی قائد نواز شریف نے تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں تبدیلی کا عندیہ دیا تھا۔ ن لیگ کا ایک بڑا دھڑا تجویز کا حامی تھا۔ بلاول بھٹو نے حمزہ شہباز کو بھی اعتماد لے لیا تھا۔ شہباز شریف نے بھی حمزہ کو پیپلزپارٹی کے خلاف بولنے سے منع کر رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ تبدیلی کی صورت میں پنجاب پر ن لیگ اور حمزہ شہباز کا حق ہے۔ مریم نواز پہلے ہی اس تجویز کی مخالفت کر چکی ہیں۔ نواز شریف نے ن لیگ کی قیادت کو اس معاملہ پر پیپلزپارٹی سے مذاکرات سے منع کر دیا ہے۔