Tuesday, January 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب حکومت ’’ نیا پاکستان منزلیں آسان ‘‘ پروگرام کے دوسرے مرحلے کیلئے سرگرم

پنجاب حکومت ’’ نیا پاکستان منزلیں آسان ‘‘ پروگرام کے دوسرے مرحلے کیلئے سرگرم
November 28, 2020

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر”نیا پاکستان منزلیں آسان“پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ، وزیراعلیٰ کاکہنا ہے کہ14ارب روپے سے دیہی علاقوں میں کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی۔

دوسرے مرحلے میں دور دراز دیہی علاقوں کی ایک ہزارچھہترکلومیٹرسڑکیں تعمیر ہوں گی، سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف آمد و رفت کی سہولت ملے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےارکان قومی اسمبلی سردار محمد خان لغاری، عمر اسلم خان اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابرار الحق نے ملاقات کی ، منتخب نمائندوں نے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثما ن بزدار کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، سردارعثمان بزدارنے کہا کہ وزیر اعظم عمر ان خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ علاقوں سمیت اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔