Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب حکومت کا ہڑپہ کیلئے دو ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

پنجاب حکومت کا ہڑپہ کیلئے دو ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان
January 20, 2021

ہڑپہ (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہڑپہ کیلئے دو ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج ،چیچہ وطنی میں بھی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر دیا ۔

ہڑپہ میں معززین علاقہ، منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداران و کارکنان سے خطاب میں سردار عثمان بزدار نے کہا  کہ ایک ارب روپےلاگت سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، واٹر سپلائی اورسیوریج نظام کیلئے 50 کروڑ،ریلوے پھاٹک پراوورہیڈ برج،انڈرپاس کی تعمیر کیلئے50 کروڑروپےمختص کئےہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ساہیوال میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا،سمندری انٹرچینج سے ساہیوال کیلئے ایکسپریس وے بنایا جائے گا۔

اس موقع پر گورنرپنجاب  چودھری سرور نے کہا کہ ترقی کے سفرمیں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔وزیراعلیٰ اورگورنرپنجاب نے ہڑپہ میوزیم کا دورہ کیا،اس موقع پرانہیں میوزیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ہڑپہ سے چیچہ وطنی جاتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ہڑپہ روڈ پر اپنی گاڑی اچانک روک لی ، اور اتر کر لوگوں کے مسائل سنے۔