پنجاب حکومت کا کل سے مارکیٹوں پر چھاپے مارنے کا اعلان


پنجاب حکومت ، کل ، مارکیٹوں ، چھاپے مارنے ، اعلان ، اسلم اقبال ، پریس کانفرنس ، لاہور ، 92 نیوز
۰۴ جون, ۲۰۲۰ ۶:۵۵ شام

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے کل سے مارکیٹوں پر چھاپے مارنے کا اعلان کردیا، صوبائی وزیر اسلم اقبال کا کہنا ہے پہلے ہر کسی کو ماسک آفر کیا جائے گا، بزرگوں اور بچوں کو مارکیٹ میں نہیں آنے دیا جائے گا۔

اسلم اقبال نے کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک دکان پر بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی تو پورا بازار بند کردیں گے، ایس او پیز پر عمل کرانا بھی تاجر تنظیموں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل سے تمام بازاروں میں سرپرائز وزٹ ہوں گئے، دوکان کے اندر ماسک فراہم کرنا دوکاندار کی ذمہ داری ہو گئی۔ مارکیٹوں میں تجاوازت کو ختم کیا جائے گا۔ حالات جس طرف جا رہے ہیں تاجر تنظیموں نے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو مکمل لاک ڈوان کی طرف بھی جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز