Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب حکومت کا پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کے جلسے کی اجازت دینے سے انکار

پنجاب حکومت کا پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کے جلسے کی اجازت دینے سے انکار
December 12, 2020

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے کورونا وباء اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کہتے ہیں این سی او سی اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کی روشنی میں جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

پی ڈی ایم 13 دسمبر کا جلسہ کرنے کیلئے بضد ہے لیکن حکومت نے کورونا وباء کے پیش نظر جلسے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ  پی ڈی ایم قیادت کو  سکیورٹی خدشات کے حوالےسے سے آگاہ کر چکے ہیں انہیں کورونا اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلسے سے اجتناب کر نا چاہیے ۔

انہوں نے سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کی بھی سختی سے تردید کی ، انکا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کا پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے، ابھی تک کسی کارکن یا پارٹی رہنما کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔

صوبائی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دے رہی ہے، یہ لوگ تصادم چاہتے ہیں لیکن حکومت یہ موقع فراہم نہیں کرے گی ۔