پنجاب حکومت کا فیصلہ حکمرانوں کے سیاسی انتقام کا ثبوت ہے، شہبازشریف


پنجاب حکومت ، فیصلہ ، حکمرانوں ، سیاسی انتقام ، ثبوت ، شہبازشریف ، لندن ، 92 نیوز
۲۵ فروری, ۲۰۲۰ ۳:۵۰ شام

لندن (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کی  شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا فیصلہ حکمرانوں کی کم ظرفی اور سیاسی انتقام کا ثبوت ہے۔

شہبازشریف ردعمل میں بولے کہ اسی پنجاب حکومت نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے لئے ڈاکٹرز کی رپورٹ پر دستخط کئے تھے۔ آج پنجاب حکومت نے سیاسی انتقام کی بنا پر اپنے ہی فیصلے کے خلاف فیصلہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ جھوٹ قابل مذمت ہے کہ نوازشریف کا علاج یہاں ممکن تھا۔ حکمرانوں کی کم ظرفی، کم ذہنی اور چھوٹے پن کا احساس تھا اس لئے عدالت گئے تھے۔ نوازشریف کے علاج معالجے اور ٹیسٹ سے متعلق تمام رپورٹس طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق جمع کرائی گئیں۔

تازہ ترین ویڈیوز