Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب حکومت کا جعلی کاسمیٹکس تیار، فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا جعلی کاسمیٹکس تیار، فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
September 20, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا اقدام، جعلی کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی حکومت نے پنجاب ڈرگ ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کے وسیع تیار مفاد میں دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل کو صوبائی کابینہ نے منظور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور میں غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے مافیاکو کھلا چھوڑے رکھا گیا۔ ماضی میں متعلقہ ادارے سوئے رہے اورجعلسازی کے ذریعے عوام لٹتے رہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے عوام کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں اورجیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ ترمیمی بل کی منظوری سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی۔ وزیراعلیٰ بولے کہ کینسر، الرجی، جلدی ا مراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی۔ مارکیٹ میں اوریجنل برانڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ دکانوں پر جعلی اور غیر معیاری کاسمیٹکس مصنوعات کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عوام میں سیفٹی آف کاسمیٹکس سے متعلق شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔ اب کاغذوں میں نہیں بلکہ عملی طورپر اس مافیا کاسدباب ممکن ہوگا۔