پنجاب حکومت کا ائر ایمبو لینس شروع کرنے پر غور

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۶:۵۱ شام

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کا ائر ایمبو لینس شروع کرنے پر غور سامنے آ گیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت عوام کوصحت کی سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید ترین کارڈیک اور سی ٹی انجیومشین کاافتتاح کیا۔ مریضوں کی عیادت کی۔

میڈیا سے بات چیت میں بولے پی آئی سی جیسی سہولیات پورے پنجاب میں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس کی تجویز پر غورکیا جارہا ہے۔ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی پی آئی سی بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔ عوام کوصحت کے شعبے میں بہتر تبدیلی نظر آئے گی۔ ہر کام میرٹ پر کر رہے ہیں۔

ایک سوال پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد اور ان کے مابین کوئی اختلافات نہیں۔ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کو علیحدہ ہی رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پی اے سی کا چئیرمین اپوزیشن لیڈر کو بنانے ،پانی صاف کرنے والی چھپن کمپنیوں کو اے جی آفس سے ہٹ کر ادئیگیوں اور پولیس کو غیرسیاسی بنانے کے سوالوں کے جواب گول کر گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پی آئی سی آمد پر گیٹ بند کر دیا گیا جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین ویڈیوز