پنجاب بھر میں سینماؤں پر عائد انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی میں چھوٹ دیدی گئی


پنجاب بھر ، سینماؤں ، عائد انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ، چھوٹ ، لاہور ، 92 نیوز
11 جولائی, 2020 1:44 شام

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کا سینما انڈسٹری کے فروغ کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا، پنجاب بھر میں سینماؤں پر عائد انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی میں چھوٹ دے دی گئی۔

یہ چھوٹ صوبہ بھر کے موجودہ  سینماؤں کو ایک سال کے لئے دی گئی ہے، پنجاب ایکسائز اینڈ ڈیوٹی ڈیپارٹمٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ چھوٹ یکم جولائی 2020ء سے تیس جون 2021ء تک دی گئی ہے۔

نئے بننے والے سینما کو تکمیل کے بعد کام کرنے کی تاریخ سے پانچ سال تک انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی چھوٹ دی جائےگی۔ اس چھوٹ سے سینما اور فلم انڈسٹری کوفروغ حاصل ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.