پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے تباہی مچا دی


ٹڈی دل ، نیندیں حرام ، کئی صوبوں ، فصلیں چٹ ، کراچی ، 92 نیوز
۳۰ مئی, ۲۰۲۰ ۳:۵۲ شام

رحیم یار خان (92 نیوز) پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے تباہی مچا دی ، جس سے کاشتکار شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ متاثرہ کسانوں نے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

صحرائی کیڑا ، ٹڈی دل نے فورٹ عباس، جلال پور پیر والا، رحیم یار خان، احمد پور شرقیہ سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ٹڈی دل کے غول کپاس، تربوز، چارہ جات سمیت مختلف فصلوں کا صفایا کر رہے ہیں، کاشتکار روایتی طریقوں سے شور کر کے ٹڈیوں کو بھگانے میں مصروف ہیں۔ کسان فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمود الحق بخاری کہتے ہیں کہ حکومت ٹڈی دل کا بروقت تدارک کر لیتی تو حالات اتنے سنگین نہ ہوتے۔

پنجاب کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے جھنڈ گھوٹکی، دادو سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی فصلوں پر حملہ آور ہیں، جس پر سندھ آباد کار بورڈ کے نائب صدر محمود نواز شاہ نے ٹڈی دل کے تدارک کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر سوال اٹھا دیئے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی اور صوبائی محکمہ جات کی جانب سے ٹڈی دل کے تدارک کے لئے سپرے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.