پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کو خودمختار ادارہ بنادیا گیا



۰۶ دسمبر, ۲۰۱۸ ۲:۴۴ شام

لاہور( 92 نیوز) پنجاب حکومت نے 500بستروں کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کو خود مختار ادارہ بنا دیا۔ ادارے کو لاہور جنرل اسپتال سے الگ کر دیا گیا  ہے ۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور جنرل کی حدود میں تعمیر ہے ، صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

خودمختاری کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا بجٹ اور دیگر معاملات الگ سے چلائے جائیں گے ۔ سپریم کورٹ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کو خود مختار ادارہ بنانے کا حکم دیا تھا۔



تازہ ترین ویڈیوز