پنجاب اسمبلی نے اپنے ارکان کی تنخواہیں بڑھانے کا بل منظور کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب ، ارکان صوبائی اسمبلی ، تنخواہوں ، بل ، ترمیم ، عثمان بزدار
۱۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۰ شام

 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے ارکان اسمبلی کی مراعات میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافے کا بل چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں منظورکر لیا گیا۔

بل کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب چار لاکھ پچیس ہزار اور اسپیکر دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے وصول کریں گے۔ ارکان کی تنخواہ اور مراعات تراسی ہزار ماہانہ سے بڑھا کر ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے کر دی گئیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کہتے ہیں ارکان اسمبلی کی مراعات اتنی غیرمعمولی تو نہیں کہی جا سکتیں۔

ایوان میں پی کے ایل آئی کے بل کے معاملے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا تو اسپیکر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پی کے ایل آئی کا کریڈٹ ن لیگ کی حکومت کو بھی جائےگا۔

پی کے ایل آئی کے بل کے معاملے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز