پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا فنانس بل منظور

پنجاب اسمبلی کثرت رائے آئندہ مالی سال بجٹ فنانس بل منظور
۲۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۲۵ شام

 لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا فنانس بل منظور ہو گیا۔

فنانس بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اسمبلی میں ہونے کے باوجود ایوان سے غیر حاضر رہے۔ اپوزیشن کے کسی رکن نے فنانس بل کی مخالفت بھی نہ کی۔ فناس بل خاموشی سے ایسے منظور ہوا جیسے اپوزیشن کا اس سے کوئی تعلق ہی نہیں۔

بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پندرہ منٹ میں فنانس بل منظور ہوا ، اپوزیشن نے تو بجٹ کے حوالے سے عوام کے سامنے اپنا موقف بھی پیش نہیں کیا۔

ایوان نے سوشل سیکورٹی ترمیمی آرڈیننس، کھل پنچائیت آرڈیننس اور زکوٰۃ و عشر کے ترمیمی آرڈیننسزز کی منظوری کی توسیع دے دی جبکہ پنجاب واٹر بل ایوان میں پیش کر دیا گیا۔

ایجنڈہ مکمل ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اجلاس جمعرات کی سہہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز