Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

پنجاب اسمبلی ، مسلم لیگ ن نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دیدے ‏

پنجاب اسمبلی ، مسلم لیگ ن نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں  سے استعفے دیدے ‏
November 14, 2019 04:17 pm

لاہور ( 92 نیوز) حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے اور پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر ن لیگ نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفے جمع کرا دیے ۔ حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانےاورپروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونےپرمسلم لیگ ن کےسوارکان نےقائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سےاستعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دئیے ۔ اس موقع پر ملک ندیم کامران کاکہناتھاکہ آج پنجاب کی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،ایم پی اے سمیع اللہ خان نےکہا جب تک پی ٹی آئی کے ارکان جیل میں رہے پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے رہے ، طے ہوا تھا کہ حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا لیکن عمل درآمدنہ ہو سکا ، اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی قانون سازی کی کوئی سیاسی و اخلاقی حیثیت نہیں ہو گی ۔ سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ سے بھی بات ہوئی ، انہوں نے کہا ہے کہ اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد ساتھ دینے کا فیصلہ کریں گے۔

Contact Details