Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب اسمبلی، حضورﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پنجاب اسمبلی، حضورﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
December 31, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں حضورﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالوں کیخلاف مذمتی قراردادمتفقہ طورپرمنظور کرلی گئی۔ قرارداد صوبائی وزیر عمار یاسر کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ گستاخانہ مواد کیخلاف سعودی عرب جیسے اقدامات اٹھائے جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پرسعودی عرب جیسا اسکریننگ اور فلٹر کا نظام لگایا جائے، ایسی کتابیں جن میں گستاخانہ مواد موجود ہے ان کو فوری قبضے میں لیکر ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں کچھ گستاخ سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔