پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بارشیں ، موسم خوشگوار


پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بارشیں ، موسم خوشگوار
16 مئی, 2019 9:49 دن

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش  سے  موسم خوشگوار ہو گیا۔

ایران سے بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گیا جس کے باعث پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا  میں بادل جم کر برسے  جس سے گرمی کی شدت ختم ہو گئی ۔

پنجاب میں لاہور،کامونکی،شکرگڑھ،نارووال،اٹک  سمیت  کئی شہروں میں تیز ہو اور بارش نے گرمی کو بھگا دیا ،  شہر لاہور میں آج صبح بھی ٹھنڈی ہوا اور بادلوں کے ڈیرے رہے ۔

سندھ اور  خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں   بھی بادل جم کر برسے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کےستائے عوام  کے چہرے کھل اٹھے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل تک مختلف علاقوں میں جل تھل ایک ہو جائے گا جبکہ کراچی میں کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.