پمز پولی کلینک سمیت تمام ہسپتالوں کی استعداد کار کوبڑھایا جا رہا ہے، اسد عمر


پمز پولی کلینک ، تمام ہسپتالوں ، استعداد کار ، بڑھایا ، اسد عمر ، انفیکشن ذیزیسز اسپتال کا دورہ ، نیوز کانفرنس سے خطاب ، اسلام آباد ، 92 نیوز
04 جولائی, 2020 3:05 شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے 45 روز میں مکمل ہونے والے انفیکشن ذیزیسز اسپتال کا دورہ کیا، اسد عمر نے کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لیے احتیاط کولازمی قرار دے دیا۔ کہتے ہیں پمز پولی کلینک سمیت تمام ہسپتالوں کی استعداد کار کوبڑھایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے اسلام آباد میں 45 روز میں مکمل ہونے والے انفیکشن ذیزیسز اسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جاسکے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد مشکل وقت میں کاروبار کا پہیہ چلائے رکھنا تھاپاکستانی عوام مشکل وقت میں قوم بن جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی بولے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر قلیل مدت میں اسلام آباد میں دوسو پچاس بیڈز کے ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ملک کے تمام طبی مراکز میں ہسپتالوں کی سہولیات کو بڑھایا جا رہا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل پیرا ہوکر ہی کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز