پلوامہ حملے میں ہلاک ہونیوالوں کے ورثا نے مودی سے بالا کوٹ حملے کے ثبوت مانگ لئے

پلوامہ حملہ
۰۷ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۵۲ شام

نئی دہلی ( 92نیوز) پلوامہ حملے میں ہلاک ہونیوالوں کے ورثا نے مودی سے بالا کوٹ حملے کے ثبوت مانگ لئے۔

مودی سرکار کی جانب سے پھیلایا جانے والا جھوٹ بی جے پی کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے جو نریندر مودی نہ اگل سکتے ہیں اور نہ ہی نگل سکتے ہیں۔

بھارتی سیاستدانوں کے بعد پلوامہ حملے میں ہلاک فوجی کے رشتہ داروں نے بھی بی جے پی حکومت سے ثبوت مانگ لئے ۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں مرنے والے سی آر پی اہلکارکے بھائی نے بھارتی حکومت کے دعوے پر شکوک کا اظہار کردیا اور کہا کہ میرے بھائی کا تابوت ملا ہے،ان کا کہاں ہے؟۔

مرنے والے ایک اور بھارتی فوجی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائی کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ہے،ابھی تک حکومت نے جو کچھ بتایا وہ جھوٹ ہی لگ رہا ہے۔

ہلاک بھارتی فوجی کے ورثا کا یہ بھی کہنا تھا کہ بالاکوٹ حملے میں ابھی تک تو کچھ ثابت نہیں ہوا، ثبوت ملے گا تو یقین آئے گا،بالاکوٹ حملے کا ثبوت مل جائے گا تو سچ ہو جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز