پلازمہ عطیہ کرنا کارِ خیر،تاخیر نہیں کرنی چاہئے ، گورنر پنجاب


Ch Sarwar
۱۶ جون, ۲۰۲۰ ۳:۴۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ  پلازمہ عطیہ کریں تاکہ مؤذی وبا میں مبتلا مریض صحت یاب ہو سکیں، پلازمہ عطیہ کرنا کارِخیر ہے اس میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔

گورنر پنجاب نے بھی کورونا کو شکست دینے والے مریضوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کر دی،کہتے ہیں ملک میں صحت یاب ہونے والے چالیس ہزار افراد کو اللہ تعالیٰ نے دوسروں کی مدد کا موقع دیا ہے ۔

چودھری سرور نے ویڈیو پیغام میں کہا ہماری شریعت بھی دوسروں کی جان بچانے اور ان کی مدد کرنے کا حکم دیتی ہے ۔

گورنر پنجاب نے کہا سب کو ایس اوپیز پرعمل لازمی کرنا ہو گا ورنہ کورونا نہیں چھوڑے گا،

ایس او پیز پر عمل نہ کر نیوالوں کے ساتھ سختی کا حکومتی فیصلہ قوم کی ترجمانی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ نے بھی کورونا وائرس میں متبلا افراد کی مدد کے لئے دوسروں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.