پشاور کے نوتھیہ بازار میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ، بھاری مشینری استعمال کی گئی


پشاور نوتھیہ بازار تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ‏ بھاری مشینری ‏ پشاور ‏ ‏92 نیوز
۰۷ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۵ شام

پشاور ( 92 نیوز) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے نوتھیہ بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سو سے زائد دکانوں اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کردیا، آپریشن کے دوران  بھاری مشینری استعمال کی گئی ۔

پشاور صدر سے ملحقہ نوتھیہ بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران سو سے زائد دکانیں، کیبن اور دیگر غیرقانونی تعمیرات گرادی گئیں۔ تجاوزات خاتمے سے شہریوں نے آمدورفت میں مشکلات دور ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے نواحی علاقہ ارمڑ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے علاقے میں بیس سے زائد گھروں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

شہریوں نے تجاوزات کے خاتمے پر سکھ کا سانس لیا  اور انتظامیہ کی کارروائی کو سراہا ۔

تازہ ترین ویڈیوز