پشاور کے علاقہ متنی میں ایف سی اہلکار سمیت 3 دوست قتل


پشاور ، متنی ، ایف سی اہلکار ، 3 دوست قتل ، 92 نیوز
25 جولائی, 2020 9:17 دن

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ پشاور کے علاقہ متنی میں ایف سی اہلکار سمیت تین دوستوں کو قتل کردیا گیا۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے ٹریفک کےلئے بلاک کردی۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جرائم بڑھنے لگے۔ پشاور کے علاقہ متنی ماشوخیل میں رات کے وقت نامعلوم ملزموں نے گھات لگا کر موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کوقتل کردیا۔ قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے خلاف اہلیان علاقہ نے احتجاج کیا اور انڈس ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

پشاور ، متنی ، ایف سی اہلکار ، 3 دوست قتل ، 92 نیوز

دو روز قبل مردان میں ہونے والی قتل کی ایک لرزہ خیز واردات میں بھی 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ طورو مایار میں ہونے والی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں ملزموں کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز