پشاور پولیس کی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنےکی تیاریاں شروع


پشاور ، پولیس ، مولانا فضل الرحمان ، آزادی مارچ ، نمٹنے ، تیاریاں ، مکمل
۱۵ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۴ شام

پشاور (92 نیوز) پشاور پولیس نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں جوانوں کو بلوہ، مشتعل مظاہرین اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو منتشر کرنے کی تربیت دی گئی۔

جے یو آئی (ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کےلئے تیاریاں جاری ہیں۔ جے یو آئی کے کارکنوں کی جانب سے مارچ کے ڈنڈوں کی تیاریوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

آزادی مارچ کے ان ڈنڈا بردار شرکاء سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ڈنڈا بردار جتھوں سے کیسے نمٹنا ہے ، پولیس جوانوں کو ملک سعد شہید پولیس لائنز میں خصوصی تربیت دی گئی۔

پولیس اہلکاروں کو بلوہ، مشتعل مظاہرین، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو منتشر کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے سے بچانے کےحوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں۔

تازہ ترین ویڈیوز