Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور میں کورونا کے بڑھتے کیسز، اسمارٹ لاک ڈاؤن صرف کاغذوں تک محدود

پشاور میں کورونا کے بڑھتے کیسز، اسمارٹ لاک ڈاؤن صرف کاغذوں تک محدود
December 21, 2020

پشاور (92 نیوز) پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مختلف علاقوں میں برائے نام اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جا رہے ہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن صرف کاغذوں تک محدود ہے۔ کہیں پر بھی لاک ڈاؤن پر عمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے، اکثر علاقہ مکین بھی لاک ڈاؤن سے بے خبر ہیں۔

پشاور کے علاقہ نوتھیہ قدیم میں کاغذوں میں تو لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے مگر عملاً یہاں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ کسی کو لاک ڈاون کا علم ہے نہ ہی کو رونا کیسز میں اضافے کی کوئی خبر ہے۔

انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا کر پورے علاقے کو بند کرنے کا اعلامیہ تو جاری کر دیا مگر اعلامیہ کیوں اور کیسے جاری ہوا، یہاں کے شہریوں کو کیا احتیاطی تدابیر اپنانے کو کہا گیا، یہ یہاں کے شہری نہیں جانتے۔ کسی کو یہ نہیں معلوم کہ ان کے علاقے میں کورونا کا مسئلہ کتنا سنگین ہے۔

انتظامیہ لاک ڈاؤن تو لگا لیتی ہے مگر پھر پلٹ کر ان علاقوں کی خبر نہیں لیتی، ایسے میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کوئی انوکھی بات نہیں۔