پشاور میں فیشن شو، ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے دکھائے

پشاور ، فیشن شو ،ماڈلز، ریمپ ، جلوے دکھائے،92نیوز
۲۳ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۰ دن

پشاور (92 نیوز) فیشن شوہویا آرٹ شو،میوزک ہو یا کوئی تفریحی پروگرام پشاور میں ایسی تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے تو ہر کوئی جوش وخروش سے اس میں شریک ہوتاہے ایسے ہی ایک فیشن شو کاپشاور میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیاتو مقامی ماڈلز نے خوب جلوے دکھائے،مقامی ماڈلز نے ماڈلنگ کی تو حاضرین نے خوب پذیرائی کی

عروسی ملبوسات، کامدار قمیضوں اور برانڈز کی ملبوسات کے لئے ماڈلز ریمپ پر آئیں تو شرکاءنے جہاں ماڈلز کے کام کو سراہا وہاں ملبوسات کو بھی کافی پسند کیا۔

خواتین کے علاوہ مردوں کے عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی تو نوجوانوں نے جدید شرقی لباس مین زبردست دلچسپی دکھائی، پشاور میں اس قسم کے شوز کو ہمیشہ پذیرائی ملتی ہے اور لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہوتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز