Tuesday, December 1, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پشاور میں شہریوں کیلئے ایک اور سہولت ، بی آر ٹی کیلئے فیڈر روٹ سروس کا آغاز

پشاور میں شہریوں کیلئے ایک اور سہولت ، بی آر ٹی کیلئے فیڈر روٹ سروس کا آغاز
August 23, 2020 04:34 pm

پشاور (92 نیوز) پشاور میں شہریوں کیلئے ایک اور سہولت میسر ہو گئی۔ بی آر ٹی کیلئے فیڈر روٹ سروس کا آغاز ہو گیا۔ حیات آباد سے بی آر ٹی اسٹیشن تک پہلا روٹ کل سے فعال ہو جائے گا۔ کل صبح 6 بجے سے حیات آباد کی پہلی روٹ پر 25 بسیں چلنی شروع ہو جائیں گی۔ دیگر 4 روٹس عنقریب فعال ہوں گے۔ شہر بھر میں مسافروں کو بی آر ٹی سٹیشنز تک لانے کے لئے درجنوں گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے فیڈر بس کا کرایہ 10 روپے سے زیادہ نہیں ہو گا۔ شہریوں کو پرانی بسوں، مزدا اور ویگنوں سے نجات مل جائے گی۔

رابطہ کیجیے