پشاور میں روایتی موسیقی کی محفل سے ہر سو چترالی ثقافت کے رنگ بکھر گئے



پشاور روایتی موسیقی محفل ستار رباب ساز وآواز ثقافت
۱۲ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۲۹ شام

 پشاور (92 نیوز) پشاور میں روایتی موسیقی کی محفل سجی تو ہر سو چترالی ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔ فنکاروں نے روایتی موسیقی کے ایسے ساز چھیڑے کہ حاضرین جھومنے پر مجبور ہو گئے۔

ستار اور رباب کی مدھر دھنیں جب ڈھول اور طبلے کی سریلی آوازوں میں گھل مل گئیں توروایتی چترالی موسیقی نے جنم لیا۔ ساز وآواز کے ساتھ جب اعضاء کی شاعری کی گئی تو دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

پشاور میں سجنے والی موسیقی کی اس رنگین محفل میں چترال کا روایتی اور منفرد رقص  پیش کیا گیا۔ چترالی گلوکاروں نے علاقائی گیت گا کر نوجوانوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

چترالیوں کی ثقافت اور علاقئی موسیقی کو بہترین انداز میں  پیش کیا گیا توچترالی ہی نہیں تمام شرکاء اس میں خوب مگن ہو گئے۔



تازہ ترین ویڈیوز