Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور میں دو کمسن بچوں سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور میں دو کمسن بچوں سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
January 19, 2021

پشاور (92 نیوز) پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں دو کمسن بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم کمسن بچوں کو موبائل فون دے کر ورغلاتا اور گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا۔

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کوئی کمی نہ آئی، پشاور کے تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقہ لالہ زار کالونی میں نوجوان نے دو بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچوں کے والدین نے پولیس کو رپورٹ کی تو پولیس نے جنسی درندے کو قانون کے شکنجے میں جکڑلیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ وہ محلے کے بچوں کو موبائل فون دینے کے بہانے ورغلاتا اور گھر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا۔ پولیس نے متاثرہ بچوں کے والدین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔