پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، درجنوں عمارتیں اور دکانیں مسمار

۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۷ شام

پشاور (92 نیوز) پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ دلہ زاک پر بھاری مشینری اور پولیس نفری کے ہمراہ قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ درجنوں عمارتیں اور دکانیں بھی مسمار کر دی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے مرتکب عناصر کو کئی بار نوٹسز جاری کئے گئے۔ جو باز نہیں آیا اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز