پشاور میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا کنونشن ،طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت



پشاور میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا کنونشن ،طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت
۱۵ اپریل, ۲۰۱۹ ۴:۲۳ شام

پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں طلبا کی جانب سے محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا تو نوجوانوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کر کے اس کی رونقوں کو دوبالا کر دیا۔

 شرکاء جہاں گلوکاروں کی سریلی آوازوں سے محظوظ ہوئے وہاں آتش بازی بھی ان کی دلچسپی کا باعث بنی۔

کہنہ مشق گلوکاروں کے ساتھ ساتھ نوجوان گلوکاروں نے بھی طبع آزمائی کی جنہیں شرکاء نے دل کھول کر سراہا۔ موسیقاروں نے پشتو موسیقی کی مست دھنیں بجائی تو من چھلے بھی جھومے بغیر نہ رہ سکے۔

آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا تو آسمان پر ہر طرف رنگ بکھر گئے، نوجوانوں نے ان یادگار لمحوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

کلچر نا ئٹ میں جہاں فنکاروں نے اپنی خوبصورت پر فارمنس کا مظاہرہ کیا تو وہاں نوجوان بھی ان کو دل کھول کر داد دیتے رہے۔



تازہ ترین ویڈیوز