پشاور موڑ پر اتوار بازار میں بڑی آتشزدگی، 300اسٹالز جل گئے

پشاور موڑ اتوار بازار ‏ آتشزدگی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز آتشزدگی ‏ فائر بریگیڈ ‏ ریسکیو ذرائع شارٹ سرکٹ
۲۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۰ دن

اسلام آباد (92 نیوز) پشاور موڑ کے قریب واقع اسلام آباد کے سب سے بڑے ہفتہ وار بازار میں  ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جس سے سینکڑوں اسٹال جل کر راکھ ہو گئے ، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے تین  گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، ڈی سی اسلام آباد نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔

اسلام آباد ہفتہ وار بازار ایک بار پھر آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں  آگیا  ، پشاور موڑ کے قریب واقع بازار میں علی الصبح آگ بھڑکی  جس نے دیکھتے ہی  سینکڑوں اسٹالز کو لپیٹ میں لے لیا ، آگ لگنے سے گارمنٹس اور لنڈے کے اسٹالز جل کر خاکستر ہو گئے ،فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔

آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہو سکی ، تاہم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی میں پولیس ، بازارانتظامیہ  اور اے سی انڈسٹریل شامل ہیں  جو اپنی اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے ۔

آگ ایچ نائن سیکٹر میں لگی جہاں مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کا جلسہ کریں گے ،اس بازار میں کل تین ہزار کے قریب اسٹالز موجود ہیں  اور یہاں رواں سال 18 جولائی سمیت متعدد بار  آتشزدگی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز