پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب

پشاور خیبر پختونخوا علاقوں بارش نشیبی علاقے زیر آب
۰۳ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ دن

 پشاور (92 نیوز) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ بنوں، ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان میں بھی ابر رحمت خوب برسا جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

پشاور میں رات سے چھائے بادل صبح سویرے کھل کر برسے۔ گرج چمک کے بعد ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ جی ٹی روڈ، یونیورسٹی روڈ، باچا خان چوک، بھانہ ماڑی، باڑہ روڈ اور دیگر علاقوں میں سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں چھبیس ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز