پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

January 17, 2021
پشاور (92 نیوز) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
سوات، دیر بالا، مردان، کوہاٹ، ہنگو، مالا کنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان اور گہرائی 198 کلو میٹر تھی۔