پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پشاور زلمی جانسن چارلس دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم لاہور قلندرز ملتان سلطانز
۲۸ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۰۹ شام

 دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل فور کے 18 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز کو کیرن پولارڈ کا کیچ ڈراپ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ کیرن پولارڈ نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ملتان سلطانز کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ پشاور زلمی نے ملتان سلطانز  کو سات وکٹوں  سے ہرا دیا۔

173رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی دو کٹیں 35 رنز پر گر گئیں۔  امام الحق اور عمر امین نے ٹیم کا اسکور 85 رنز تک پہنچا دیا۔ امام الحق 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

85 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے پر کیرن پولارڈ اور عمر امین نے ٹیم کو سنبھا لا دیا۔ کیرن پولارڈ نے 27 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کر دار ادا کیا۔

پشاور زلمی نے 173 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔ عمر امین نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز کے محمر عرفان، شاہد آفریدی اور محمد الیاس نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 172رنز بنا ئے۔ جانسن چارلس 57 اور جیمز ونس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے حسن علی لیم ڈیوسن اور عمید آصف نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز