پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی


ابوظہبی ‏ پشاور زلمی پی ایس ایل فور لاہور قلندرز
۰۵ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۱۹ شام

 ابوظہبی (92 نیوز) پی ایس ایل فور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے لاہور قلندرز  کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔

لاہور قلندرز کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے مصباح الحق سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ ملکر لاہور قلندرز کوچار وکٹوں سے دھول چٹا دی۔ تجربہ کار مصباح الحق نے  59 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ کپتان ڈیرن سیمی نے بھی شاندار 46 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے پہلے پانچ کھلاڑی محض بیس رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین سدھار گئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے تین ،راحت  اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز سات وکٹوں پر 124 رنز بنا سکی۔ حارث سہیل 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے ٹائمل ملز نے تین، ثمین گل  نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پشاور زلمی نے بھی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تازہ ترین ویڈیوز