Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پشاور دیر کالونی میں مدرسے میں دھماکہ ،8 افراد شہید، 100 زخمی

پشاور دیر کالونی میں مدرسے میں دھماکہ ،8 افراد شہید، 100 زخمی
October 27, 2020 06:36 pm

پشاور ( 92 نیوز) پشاور کے امن پر ایک بار پھر وار کردیا گیا، دیرکالونی مدرسے میں دھماکے سے 8 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد طالب علموں   کی ہے۔ سفاک دہشت گردوں نے درس کے دوران  چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال  منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد مسجد میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر طرف زخمی پڑے تھے،پولیس اور ریسکیو ادارے جائے دھماکا پہنچے اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں، دھماکے میں شہید اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکٹھے کئے، پولیس کے مطابق دھماکا کےلئے پانچ سے چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو بیگ میں رکھا گیا تھا۔

مدرسہ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 17 کا تعلق افغانستان اور تین کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ دیگر زخمیوں کا تعلق پشاور کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہے۔

رابطہ کیجیے