Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور دھماکہ امن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ، سیاسی شخصیات

پشاور دھماکہ امن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ، سیاسی شخصیات
October 27, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سیاسی شخصیات نے پشاور دھماکہ امن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی  قرار دے دیا ، کہا کہ  اے پی ایس کے بعد سفاک دہشت گردوں نے مدرسے کے بچوں کو نشانہ بنایا۔

پشاور کی دیرکالونی میں سپین جماعت مدرسے میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی حکومتی سیاسی شخصیات جائے دھماکہ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچے ۔ صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی، معاون خصوصی کامران بنگش نےدھماکے کو اے پی ایس سانحہ کے بعد دوسری بزدلانہ کارروائی قراردیا۔

صوبائی وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔ اے این پی کے رہنماؤں غلام احمد بلور اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثمربلور نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

سیاسی شخصیات نے دہشت گردی کےخلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے متحد ہوکر دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

رابطہ کیجیے