پشاور ، باچا خان مرکز میں موسیقی پروگرام کا انعقاد

باچا خان مرکز موسیقی ایچیومنٹ ایوارڈ شائقین
۱۳ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۱۹ شام

 پشاور (92 نیوز) پشاور میں فنکاروں کی خدمات کو سراہنے کے لئے باچا خان مرکز میں موسیقی کا پروگرام منعقد ہوا تو نئے اور پرانے فنکاروں نے آواز کا جادوجگا کر لطیف جذبات رکھنے والوں کے دل موہ لئے۔

پشتو کے معروف نئے اور پرانے فنکار اکٹھے ہو گئے تو موسیقی کی دھنوں نے محفل کو ایسا حسین بنا دیا کہ سب  داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔ معروف گلوکاروں نے پرانے مگر سدا بہار گانے گا کر بیتے دنوں کی یاد تازہ کر دی۔

فنکاروں کے لئے باچا خان مرکز میں منعقدہ ایچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب میں نئے فنکار سٹیج پر آئے تو خوبصورت سروں نے محفل لوٹ لی اور آواز کا ایسا جادو جگا یا کہ حاضرین موسیقی کی خوبصورت دھنوں میں گم ہو گئے۔

نئی اور پرانی موسیقی کے امتزاج سے میوزک  کے دلدادہ شائقین خوب محظوظ ہو ئے ۔ معروف فنکاروں نے محفل کو ایسی رونق بخشی کہ ہر کوئی جھومتا ہی رہ گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز