Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور، میڈیکل کے طالب علموں کا انجنیئرنگ میں کارنامہ، الیکٹرک موٹربائیک بنا ڈالی

پشاور، میڈیکل کے طالب علموں کا انجنیئرنگ میں کارنامہ، الیکٹرک موٹربائیک بنا ڈالی
December 4, 2020

پشاور (92 نیوز) پشاورمیں میڈیکل کے طالب علموں نے انجنیئرنگ کے میدان میں کارنامہ انجام دے دیا۔ کم خرچ الیکٹرک موٹر بائیک بنا ڈالی۔ نوجوانوں کا دعوٰی ہے کہ یہ الیکٹرک موٹربائیک نہ صرف سادہ اور کم خرچ بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔

بیٹری سے چلنے والی یہ موٹربائیک ایجاد کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے پشاور کے دو نوجوانوں محی الدین اور عمیر نے۔ یہ نوجوان میڈیکل فائنل ایئر کے طالب علم ہیں لیکن الیکٹریکل انجنیئرنگ میں ان کی دلچسپی نے اِنہیں یہ کارنامہ انجام دینے پر مجبور کیا۔

بیٹری سے چلنے والی یہ موٹربائیک انتہائی سادہ اور کم خرچ ہے۔ ایک بار بیٹری چارج کریں اور مسلسل 100 کلومیٹر تک سفر کریں۔ اِس موٹربائیک کی رفتار بھی کچھ کم نہیں بلکہ 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے۔

ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ مہنگا پٹرول، انجن آئل اور دیگر اخراجات سے بچنے کے لئے دنیا میں اب الیکٹرک وہیکلزکا استعمال بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں بھی ایسی ماحول دوست اور سستی سواری کی ضرورت کہیں زیادہ ہے۔

نہ پٹرول کی ٹینشن نہ موبل آئل کا جھنجھٹ، ان نوجوانوں نے سادہ اور کم خرچ الیکٹرک بائیک تیار کرکے ثابت کردیا کہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے۔