Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور، اسپورٹس فیسٹول میں خصوصی افراد کی صلاحیتوں پر سب دنگ رہ گئے

پشاور، اسپورٹس فیسٹول میں خصوصی افراد کی صلاحیتوں پر سب دنگ رہ گئے
November 28, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور کے اسلامیہ کالج یونیورسٹی گراؤنڈ میں سجے اسپورٹس فیسٹول میں خصوصی افراد نے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا ایسا مظاہرہ کیا کہ سب دنگ رہ گئے۔ خصوصی افراد نے چوکے چھکے لگائے، بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی گراؤنڈ میں خصوصی افراد کے لئے اسپورٹس فیسٹول خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ کیا گیا۔ اس رنگا رنگ اسپورٹس میلہ میں ملک بھر سے 90 سے زائد خصوصی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کرکٹ میچ میں خصوصی افراد نے خوب چھکے چوکے لگائے۔ آئی سی آر سی اور فرینڈز آف پیرا پلیجک کے زیراہتمام سجے اسپورٹس فیسٹول میں خصوصی افراد بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مقابلے دیکھنے کے لئے آئی طلبہ کی بڑی تعداد نے بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔