پریمیئر لیگ فٹبال ، ہدرزفیلڈ نے فل ہیم کیخلاف کامیابی سمیٹ لی

۰۶ نومبر, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۷ دن

لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال کے رواں ہفتے بھی زبردست مقابلے جاری ہیں۔ اہم میچ میں ہدرز فیلڈ نے  فل ہیم کیخلاف صفر کے  مقابلے میں ایک گول سے کامیابی سمیٹ لی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول مینسا نے  داغا۔

اہم معرکے میں  فل ہیم اور ہدرز فیلڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

29ویں منٹ میں  ہدرز فیلڈ کے   کھلاڑی مینسا نے عمدہ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے خوب جان لڑائی لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی۔

ہدرز فیلڈ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے میدان مارا۔

تازہ ترین ویڈیوز