پریمیئر لیگ فٹبال ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول نے اپنے میچز جیت لئے



۱۰ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۵۵ شام

لندن ( 92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال میں  سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، ایونٹ  کے اہم میچز میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول نے  اپنے اپنے میچز جیت لئے جب کہ آرسنل نے بھی اپنے میچ میں فتح سمیٹی۔

پہلے مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم  فل ہام سے ٹکرائی ،پہلے ہاف کے اختتام پر یونائیٹڈ کودو صفر کی برتری رہی ۔

دوسرےہاف میں فل ہام کم بیک کرنے میں ناکام رہی اور پاؤل پوگبا نے مزید ایک گول داغ کر ٹیم کو تین صفر سے فتح دلا دی ۔

دوسرے معرکے میں  لیور پول  کی ٹیم بورن ماؤتھ  کے مد مقابل آئی ،14ویں منٹ میں سادیو مانے نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔

میچ کے 34 ویں منٹ میں جورجینیونے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی ۔

دوسرے ہاف  کے آغاز پر اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے گول اسکور کر کے ٹیم کوتین صفر سے جیت دلائی  ۔

تیسرے میچ میں آرسنل نےہیڈرز فیلڈ کیخلاف دو ، ایک سے میدان مارا ۔



تازہ ترین ویڈیوز