پرویز مشرف کے بعد ان کے وکیل بھی بیمار

پرویز مشرف اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وفاقی حکومت
۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پرویز مشرف کے بعد ان کے وکیل بھی بیمار ہو گئے، وفاقی حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

خصوصی عدالت اسلام آباد میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ،جسٹس وقار احمد سیٹھ جسٹس طاہرہ صفدر کی ریٹائرمنٹ پر سربراہ مقرر ہوئے ہیں ،جسٹس وقار احمد سیٹھ اس وقت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ہیں۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کیس کی سماعت کی، عدالت میں درخواست دائر کی گئی کہ پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر ڈینگی کا شکار ہوگئے، رضا بشیر میو اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسلئے کیس کو آج ملتوی کیا جائے، خصوصی عدالت نے بیماری کی بنیاد پر التواکی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے 24 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے ،عدالت نے فریقین کو تحریری دلائل آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز